“سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری: عمران خان کا نیا فیصلہ”
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری نامزد
تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عمر ایوب کا جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا۔
عمران خان نے پارٹی ڈھانچے کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے۔
سابق وزیراعظم نے پارلیمانی امور اور عملی اقدامات اٹھائے۔
بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔
عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کر دی اور انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا۔
سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔
جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں