“سلمان خان نے دوران شوٹنگ پسلیاں ٹوٹنے کی تصدیق کردی: نئی فلم اور بگ باس کی خبریں”

“سلمان خان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں: بگ باس 18 کے سیٹ پر شوٹنگ کی ویڈیو وائرل”

سلمان خان نے دوران شوٹنگ پسلیاں ٹوٹنے کی تصدیق کردی
بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان تصدیق کی ہےکہ ان کی شوٹنگ کے دوران دو پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’سکندر‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس دوران وہ پسلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
دوسری جانب بگ باس 18 کے حوالے سے افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ سلمان خان اب کی بار بگ باس کی میزبانی نہیں کریں گے۔
تاہم اب ان افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کیوں کہ سلمان نے بگ باس کے نئے سیزن کی میزبانی کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل سلمان خان ٹوٹی پسلیوں کے ساتھ ‘بگ باس 18′ کے پرومو ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے بگ باس سیٹ پر پہنچ گئے۔
جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں سلمان خان کو بلیک تھری پیس میں گاڑی سے اتر کر بگ باس سیٹ پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جس دوران فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ میری دو پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ۔
خیال کرو! بعد ازاں شوٹنگ کے دوران بھی سلمان خان کو درد میں مبتلا دیکھا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں