“سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی: شرح سود میں تیسری بار کمی کا امکان”
سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔
شرح سود میں مسلسل تیسری بار کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے مرکزی بینک آج مانیٹری پالیسی جاری کرے گا۔
مانیٹری پالیسی اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کا تعین کیا جائے گا ۔
اس وقت بنیادی شرح سود ساڑھے انیس فیصد ہے جبکہ اسٹیٹ بینک دو مانیٹری پالیسی میں مسلسل شرح سود ڈھائی فیصد کم کرچکا ہے ۔
معاشی ماہرین کی اکثریت اس بارشرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کی توقع کررہی ہے ۔
پاکستان میں مہنگائی کی شرح 3 سال بعد سنگل ڈیجٹ 9.6 فیصد پرآگئی ہے ۔
اپٹما اور کراچی چیمبر آف کامرس نے بھی مرکزی بینک سے شرح سود میں 4 سے 5 فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں