“تعمیرات میں سست روی کی وجہ سے سیمنٹ کی طلب میں 27.54 فیصد کمی”

“اگست 2024 میں سیمنٹ کی فروخت میں 27.54 فیصد کمی: سیمنٹ کی مجموعی ترسیل میں بھی کمی”

تعمیرات میں سست روی کے باعث سیمنٹ کی طلب میں کمی
بھاری ٹیکسوں کے باعث قیمتوں میں اضافے اور مون سون سیزن کے دوران تعمیراتی کام میں سست روی کی وجہ سے مقامی سیمنٹ کی فروخت اگست میں سالانہ بنیادوں پر 27.54 فیصد کم ہو کر 27 لاکھ 52 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔
اگست 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات 16 فیصد کم ہو کر 6 لاکھ 13 ہزار ٹن رہی جو مالی سال 2023 کے اسی عرصے کے دوران 7 لاکھ 30 ہزار 755 ٹن تھی۔
اس کے نتیجے میں رواں سال اگست کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیل (مقامی فروخت اور برآمدات) اگست 2023 کی 45 لاکھ 28 ہزار ٹن کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہو کر 33 لاکھ 66 ہزار ٹن رہ گئی۔3
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ کے دوران سیمنٹ کی کل ترسیل 18 فیصد گر کر 63 لاکھ 75 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے کے دوران 77 لاکھ 58 ہزار ٹن تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں