شاہ رخ خان کی تعلیم: ایک کامیاب اداکار کی داستان

کیا ہے شاہ رخ خان کی تعلیم؟ جانئے ان کی تعلیمی پس منظر کے بارے میں

بالی ووڈ کے امیر ترین اداکار شاہ رخ خان کی تعلیم کتنی؟
کنگ شاہ رخ خان کی تعلیم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
شوبز انڈسٹری میں کامیاب بننے کے لیے کسی خاص ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
بلکہ اس کے لیے فنکار میں ٹیلنٹ، خود پر اعتماد، جنون اور شوق ہونا چاہیے۔
اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے لوگ کم تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ فنکار صرف میٹرک یا انٹر تک ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔
کیونکہ انہیں اپنے پیشے میں تعلیم یا ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی۔
لیکن بالی ووڈ میں ایک ایسے اداکار بھی ہیں جن کے پاس ایک سے زائد ڈگریاں ہیں۔
یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ہیں۔
جنہوں نے اداکاری کی خاطر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اپنی ماسٹرز کی ڈگری چھوڑ دی تھی ۔
لیکن اس کے بعد، اداکار نے تین اعزازی ڈگریاں اپنے نام کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی ابتدائی تعلیم نئی دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے حاصل کی۔
جہاں انہوں نے 12ویں جماعت میں 80.5 فیصد نمبر حاصل کیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں