مضبوط نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے، صدر مملکت

“پاک بحریہ میں دو نئے بحری جنگی جہاز شامل، صدر مملکت آصف زرداری کی تقریب میں شرکت”

مضبوط نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مضبوط نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے۔
یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں دو نئے بحری جنگی جہازوں پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت باقاعدہ شمولیت کی پروقار تقریب ہوئی۔
تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
انہیں پاک بحریہ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جنگی جہازوں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر اور وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف نیول اسٹاف، کراچی شپ یارڈز اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل پی این ایس بابر ترکیہ میں جبکہ پی این ایس حنین رومانیہ میں تیار کیا گیا۔
بحری جہاز جدید ترین حربی قوت اور ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔
مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع پر تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترکیہ اور رومانیہ کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔دونوں جہاز میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں