“صدر زرداری نے اسلام آباد میں جلسے اور جلوسوں کو منظم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے”

“صدر زرداری کے دستخط سے اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کے نئے قوانین نافذ”

صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے اور جلوسوں کو منظم کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے۔
صدر آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجالس اور جلوسوں کو منظم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔
صدر کے دستخط سے یہ بل قانون بن گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
صدر کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے گزٹ نوٹی فکیشن کے لیے کاپی بھجوا دی۔
قانون کو پر امن اجتماع و امن عامہ کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پرُ امن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ 2024 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوگیا تھا۔
اجلاس کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے کا بل پیش کیا تھا۔
اپوزیشن نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آمرانہ اقدام قرار دیا تھا۔
5 ستمبر کو سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شدید احتجاج کے دوران اسلام آباد میں پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں