میں صرف خدا پر یقین رکھتا ہوں، “یویو ہنی سنگھ

“گلوکار یویو ہنی سنگھ نے کہا: میری زندگی میں صرف خدا پر یقین ہی سب سے اہم ہے”

صرف خدا پر یقین رکھتا ہوں، گلوکار یویو ہنی سنگھ
معروف بھارتی گلوکار و ریپر یویو ہنی سنگھ نے کہا ہے کہ میں صرف خدا پر یقین رکھتا ہوں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار و ریپر یویو ہنی سنگھ نے بتایا کہ میں 2007 میں پنجاب کے شہر موہالی منتقل ہوا تھا۔
میں اُس وقت مقبول نہیں تھا، صرف ایک عام سا میوزک پروڈیوسر تھا جسے کوئی بھی نہیں جانتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ موہالی آنے کے بعد مجھے اسلام کے چند مذہبی لوگوں سے ملنے کا موقع ملا۔
جنہوں نے مجھے اسلام کے بارے میں بنیادی علم دیا اور پھر آہستہ آہستہ مجھے اسلام کے علم میں دلچسپی ہونے لگی تھی۔
کیونکہ میرے ذہن میں کافی سوال بھی تھے جن کے جواب جاننا چاہتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اُن مذہبی بزرگوں اور صوفیوں کے ذریعے اسلام کے بارے میں وسیع علم حاصل کیا۔
اس دوران مجھے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں معلوم ہوا،۔
مجھے مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں علم ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب سال 2012 کے بعد مجھے شہرت اور پیسہ ملا تو میں اس وقت خدا کا شکر ادا کرنے کے بجائے شیطانی طاقتوں کے پیچھے چلنے لگ گیا تھا۔
یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میری اسی غلطی کی وجہ سے سب کچھ خراب ہوگیا تھا۔
میری زندگی، میری صحت اور میرا کیریئر لیکن پھر میں اپنی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد سال 2018 میں دوبارہ واپس آیا اور اب میں صرف خدا پر یقین رکھتا ہوں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں