سندھ کے محکموں کی کمپیوٹرائزیشن: وزیراعلیٰ کا ڈیجیٹلائزیشن کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا اقدام، صوبے کے تمام محکموں کو ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب سرکاری دفاتر میں فائلیں نہیں ہوں گی۔
رجسٹرز آفس آفس نہیں گھومے گا بلکہ تمام محکموں کو کمپیوٹرائز کیا جائے گا ۔
محکمہ انفارمیشن، سائنس و ٹیکنالوجی کو ای آفس ایپ بنانے کا حکم دےدیا ۔
یہ ایپ مختلف مراحل میں تمام محکموں میں رائج کی جائے گی تاکہ بچت، شفافیت اور سرکاری کاموں کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ ہدایات پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری آئی ٹی نور سموں، سیکریٹری سروس غلام علی برہمانی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سرکاری محکموں میں گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986 کے تحت سرکاری کام کاج کےلیے مینوئل خط و کتابت کی جگہ کمپیوٹر کے ذریعے احکامات کا تبادلہ کیا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں