خام تیل کی قیمتیں گرنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ آئل 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔
اوپیک کی 2025 میں آئل کی طلب میں کمی کی پیشگوئی کے باعث برینٹ آئل دسمبر 2021 کی کم ترین سطح تک گرگیا۔
برینٹ آئل 2.70 ڈالر سستا ہو کر 69 ڈالر 8 سینٹس فی بیرل پر آگیا ہے۔
امریکی خام تیل 2.85 ڈالر سستا ہو کر 65.82 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے سے مہنگائی کی شرح مزیدکم ہوجائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں