برطانوی اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
عالمی منڈی میں تیل کی قمیت رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
عالمی منڈی میں تیل کی قمیت رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 5 فیصد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔
یہ 13دسمبر 2023 کے بعد برطانوی خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی خام تیل کی قیمت بھی 4.6 فیصدکمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 70 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونگے لگا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا میں کساد بازاری کے خوف اور چین کی پیداواری مارکیٹ میں گراؤنٹ کے باعث عالمی مارکیٹ پر اثر پڑا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں