عالمی منڈی کا پاکستانی مصنوعات پراعتماد بحال: ایس آئی ایف سی کی کاوشیں

پاکستانی مصنوعات پر عالمی منڈی کا اعتماد بحال: برآمدات میں نمایاں اضافہ

عالمی منڈی کا پاکستانی مصنوعات پراعتماد بحال
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی منڈی کا پاکستانی مصنوعات پراعتماد بحال ہوگیا۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مالی سال 25-2024 کےآغاز سے ہی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جولائی 2024 میں امریکہ کو کی گئی برآمدات 017۔476 ملین ڈالر رہیں ۔
جو پچھلے سال اسی ماہ کی نسبت 7.26 فیصد زیادہ ہیں۔
اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات ملین ڈالر کی پاکستانی برآمدات کے باعث گزشتہ سال کی نسبت 7.74 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
اسی طرح برطانیہ اور چین کی برآمدات 183.303 ملین ڈالر اور 160.100 ملین ڈالر کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔
اسمگلنگ کی مؤثر روک تھام کے باعث افغانستان کی برآمدات پچھلے سال جولائی میں 46.262 ملین ڈالر سے بڑھ کر88.065 ملین ڈالر ہو گئیں ۔
جو تقریباً دوگنا اضافہ ہےدیگربرآمداتی مراکز میں جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، اسپین، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے اہم ممالک شامل ہیں۔
جن میں پاکستان کی برآمدات کا اجتماعی حجم 553.951 ملین ڈالر رہا بین الاقوامی دنیا کے اہم ترین ممالک میں پاکستانی مصنوعات پر بڑھتا ہوا اعتماد ملکی معیشت کی درست سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں