“عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: حیدر علی پشاور سے گرفتار”

“پشاور میں عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس کا ملزم حیدر علی گرفتار”

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس، حیدر علی پشاور سے گرفتار
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس میں مرکزی ملزمہ فلک جاویدکےخلاف پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کے مطابق مرکزی ملزمہ فلک جاوید کے مبینہ سہولت کار حیدرعلی کوگرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع سائبرکرائم کا کہنا ہے کہ ملزم حیدر علی فلک جاوید سے مسلسل رابطے میں تھا۔
ذرائع سائبرکرائم کے مطابق ملزم حیدرعلی کوپشاورکی تحصیل مٹہ سے گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کیلئے 18 ستمبر تک کی مہلت دے رکھی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عظمیٰ بخاری کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔
جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی ویڈیو کے ساتھ ٹرینڈ چلایا گیا۔
فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، ویڈیو کو یہ کہہ کر ہٹا دیا گیا کہ یہ ویڈیو فیک ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں