“علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کو دھمکیاں اور نازیبا زبان کا استعمال”

“علی امین گنڈاپور کے صحافیوں کو دھمکیاں: سنگ جانی کے جلسے میں نازیبا زبان کا استعمال”

علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کو دھمکیاں، نازیبا زبان کا استعمال
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنگ جانی کے جلسے میں اختلاف رکھنے والے صحافیوں کو کھلی دھمکیاں دیں اور خاتون صحافیوں کے لیے بھی غلیظ زبان استعمال کی۔
اپنے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ تم لوگ جو ہمارے خلاف کیمپین کر رہے ہو تم سمجھتے ہو کہ ہمیں بلیک میل کرلو گے۔
علی امین گنڈاپور نے خاتون صحافیوں کیلئے بھی نازیبا زبان استعمال کی اور صحافیوں کو دھمکاتے ہوئے کہا میں حریف صحافیوں کو ننگا کروں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، حماد اظہر، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں