“علی امین گنڈا پور کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ: وارنٹ گرفتاری کا معاملہ”

“اسلام آباد عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ: علی امین گنڈا پور کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ”

وارنٹ گرفتاری : علی امین کا عدالت سے رجوع کرنیکافیصلہ
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت میں علی امین گنڈاپور طبیعت کی خرابی کے باعث آج عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
، علی امین گنڈا پور کے وکلا نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست تیار کرلی۔
گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع ہوگئی۔
،وزیر اعلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوتے ہی وہ ہائیکورٹ پہنچ جائیں گے۔
علی امین گنڈا پور کی جانب سے عالم خان ادیئزئی نے درخواست جمع کردی۔
آج درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں