“فری لانسرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کا عزم”
فری لانسرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں فری لانسرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گوگل کی پاکستان میں عالمی خدمات اور کارکردگی قابل تعریف ہے۔
ہمیں نوجوانوں کی تعلیمی تربیت اور بااختیار بنانے کے لیے وسائل فراہم کرنے چاہئیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) کی تقرری کا عمل شفاف طریقے سے ہوا ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
آئی ٹی ماہرین ہدف کے حصول کیلئے اپنی تجاویز دیں، گورننس کو پیپرلیس بنانے اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق تجاویز دی جائیں، ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ محصولات میں اضافہ اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی ہوگا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں