“پی سی بی کا فیصلہ: کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ فیصل آباد میں کرائے جائیں گے”

“فٹنس ٹیسٹ فیصل آباد میں: پی سی بی نے لاہور کی بجائے فیصل آباد کو منتخب کیا”

پی سی بی کا کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ فیصل آباد میں لینے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور کے بجائے فیصل آباد میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز کپ کے پانچوں مینٹرز نے پی سی بی سے فٹنس ٹیسٹ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
جس کے پیش نظر اب پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لاہور کے بجائے فیصل آباد میں ہوگا۔
پاکستان کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اب 7 اور 9 تاریخ کو فیصل آباد میں ہوں گے۔
مینٹورز نے تمام کھلاڑیوں کو کیمپ لگانے کی وجہ سے آج اور کل تک رپورٹ کرنے کا کہا ہے۔
،تمام کھلاڑی آج اور کل فیصل آباد میں رپورٹ کرینگے،۔
پانچوں مینٹورز نے پی سی بی سے پاکستان ٹیم کے ٹرینر ڈریکس کو فیصل آباد بھیجنے کی ہدایت کی۔
پی سی بی نے سائمن ڈریکس کو فیصل آباد بھیج دیا ہے وہ فٹنس ٹیسٹ وہاں لیں گے ۔
فٹنس ٹیسٹ منتقل کرنے سے قبل تمام کھلاڑیوں نے 6 ستمبر کی رات کو لاہور رپورٹ کرنا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں