“فیصل آباد: تین بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی”

“فیصل آباد میں والد کے قتل کا واقعہ: بیٹوں نے فائرنگ کر کے باپ کی جان لے لی”

فیصل آباد: تین مجرم بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔
فیصل آباد میں 3 جرائم پیشہ بیٹوں نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
ورثاء کے مطابق مقتول نے زمین بیچ کر 5 کروڑ روپے بیٹوں میں تقسیم کیے، ۔
جس کے بعد والد بوجھ لگنے لگا تو گھر سے نکالنے کے لیے تلخ کلامی کے بعد موت کے گھاٹ اتاردیا۔
مدینہ ٹاؤن میں والدکوگولیاں مارنےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بدبخت بیٹا والد کو موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد بھی گولیاں مارتا رہا۔
داماد کا کہنا ہےکہ بیٹوں پراس سےقبل بھی والد اور والدہ سے مارپیٹ کے 2مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں