قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ: اسپیکر ایاز صادق

اسپیکر ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا اعلان

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ
اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
اسٹیشنری سمیت دیگر اشیاء پر 50 فیصد کٹوتی کا حکم جاری کر دیا۔
سرکلر میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹیشنری اور دیگر اشیاء کا محتاط استعمال یقینی بنایا جائے گا۔
اسٹیشنری اشیاء مہینے میں صرف دو بار طلب کی جاسکیں گی اور گریڈ 22 یا اس سے بالا افسر کی اجازت سے فراہم کی جائیں گی۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ کاغذ اور نوٹ شیٹس کا دونوں اطراف سے استعمال لازمی کیا جائے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر میں ٹیلیفون کے استعمال میں بھی کمی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تاکہ قومی مفاد میں غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جاسکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں