“قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا وجود ختم: نئے الیکشن ایکٹ کے اثرات”

“نئے الیکشن ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا وجود ختم”

قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم ہوگیا
نئے الیکشن ایکٹ کےنفاذ کے بعد پارٹی پوزیشن تبدیل کردی گئی۔
،قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا صفایا ہو گیا۔
نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم ہو گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نئی پارٹی پوزیشن میں 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن تسلیم کر لیا گیا۔
اس سے پہلے 39 اراکین کوتحریک انصاف اور 41 کو آزاد ڈیکلیئر کیا گیا تھا۔
اپوزیشن بینچز پر جے یو آئی کے 8 اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8 آزاد اراکین ہیں۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کا ایک ایک رکن بھی اپوزیشن بینچز کا حصہ ہے۔
اپوزیشن بینچز پر موجود ایک آزاد رکن نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔
نئی پارٹی پوزیشن کےمطابق حکومتی بینچز پر مسلم لیگ ن کی 110 اور پیپلز پارٹی کی 69 نشستیں ہیں ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے 22، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4 ارکان بھی حکومتی بینچز کا حصہ ہیں۔
مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن کی حمایت بھی حکومت کو حاصل ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں