پنشنرز اور شہدا فیملی اکاؤنٹس پر قومی بچت اسکیموں کا منافع کم
مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی
مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جس کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ ، اسپیشل سیونگ اکاونٹ ، ڈیفنس سیونگ اسکیمزکا شرح منافع کم کر دیا گیا ہے۔
جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔
پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا سالانہ منافع بھی کم کر دیا گیا ہے۔
سروا اسکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔
پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم ہو کر 14.16 فیصد رہ گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں