“قوم کی تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے، مریم نواز شریف”

“مریم نواز شریف: قوم کی بقا کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں ہے”

قوم کی تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بقا اور تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے۔
عالمی دن برائے تحفظِ تعلیم کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ تعلیم اقوام انسانیت کی فلاح کا بنیادی ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بقا اور تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں تعلیمی ادارے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ 16 دسمبر اے پی ایس حملہ، تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔
یہ دراصل تعلیم پر ایک بہت بڑا حملہ تھا،۔
تعلیمی اداروں پر حملہ صرف عمارت پر ہی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل اور امن کے خواب پر بھی حملہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں