قوم کی قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے”:”جنرل عاصم منیر کا عزم
قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، آرمی چیف
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ جہاں انہوں نے فوج نے وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔
اور اُن کے عزم و حوصلے کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورانسداد دہشت گردی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔
اور ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کثیر الجہتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں