“حکومت پنجاب کا فیصلہ: 7 شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ، امتحانات کے دوران کیا ہوگا؟”
لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ
حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 لگا دی۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،۔
جس کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں میں ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو دفعہ 144 لاگو ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
، جبکہ امتحانی مراکز کے گرد پابندی کا اطلاق صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگا۔
امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا،۔
اس کے علاوہ 7 شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں