“لاہور میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں”

“لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، سڑکیں زیر آب، بجلی غائب”

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں۔
بارش کے باعث سڑکیں تالاب کی طرح نظر آنے لگیں جب کہ کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ، گارڈن ٹاؤن، ریگل چوک، مزنگ، باغبانپورہ، کیولری انڈر پاس، نیو کیمپس، اچرا، رحمان پورہ، مسلم ٹاؤن، واحد کالونی، اقبال ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، علی ٹاؤن، رائے ونڈ۔ موسلا دھار بارش سے گرمی اور افراتفری کا زور ٹوٹ گیا۔
فرخ آباد ،سٹی سب ڈویژن ،قرطبہ چوک، شاد باغ،مزنگ ،نابھہ،لکشمی چوک ،شیرانولہ کے اطراف بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سبزہ زار، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈکےاطراف، کوٹ لکھپت،ٹاؤن شپ،پنڈی سٹاپ،ماڈل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث متعدد شاہراہیں وزیر آب آگئیں۔
، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں