لبنان میں محاذ جنگ کے آغاز کا امکان: اسرائیل کے وزیر دفاع کا انتباہ
غزہ کے بعد لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولیں گے:اسرائیل وزیر دفاع
اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کے آغاز کا عندیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا مرکز شمال کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔
جہاں اسرائیل کی لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یوو گیلنٹ نے اسرائیلی فضائی اڈے کے دورے کے دوران کہا کہ جنگ کا مرکز شمال کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔
اور اس سلسلے میں وسائل مختص کیے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم جنگ کے ایک نئے مرحلے کے آغاز پر ہیں۔
، اس کے لیے ہماری طرف سے ہمت، عزم اور استقامت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
تاہم لبنان میں نیا محاذ جنگ کھولنے کا عندیا دینے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیر نے غزہ میں جنگ کو بھی ختم نہ کرنے کے اپنے مذموم ارادوں کا اظہار کیا اور کہا کہ فوج غزہ میں اپنے اہداف کو بھولی نہیں ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں