مریم نواز کے کاشت کاروں کے لئے بڑے اعلانات: کسان کارڈ اور زرعی منصوبے

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کاشت کاروں کے لئے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا

مریم نواز کے کاشت کاروں کے لئے بڑے اعلانات
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کاشت کاروں کے لئے بڑے اعلانات کردیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کسان کارڈ کی ترسیل، زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ۔
گرین ٹریکٹر اسکیم ، ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ اور ٹیوب ویل سولرلائزیشن کا جلد آغاز ہوگا۔
صوبہ بھر کے 40 ہزار کسان کارڈ کی ترسیل کا آغاز آج سے ہوگا۔
ہر تحصیل کے ایگریکلچر آفس میں زرعی سینٹر سے کاشت کاروں کو کسان کارڈ مہیا کیے جائیں گے۔
کاشتکار 15 اکتوبر کے بعد گندم کی فصل کے لئے زرعی مداخل کے لئے کسان کارڈ استعمال کرسکے گا۔
کسان کارڈ سے پانچ لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے۔
کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کرسکیں گے۔
اوکاڑہ، بہاولپور، ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کاشتکار زرعی مال سے بیج، کھاد، پیسٹی سائیڈ، مشاورت، قرض اور دیگر سہولتیں لے سکیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں