ملایشیا کے وزیراعظم انور بن ابراہیم کا دورہ پاکستان: اہم ملاقاتیں اور معاہدے

انور بن ابراہیم کا دورہ پاکستان: تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت

ملایشیا کے وزیراعظم انوربن ابراہیم 2 سے4 اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کریں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملایشیا کےوزیراعظم انوربن ابراہیم 2 سے4 اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
اسلام آباد سے سفارتی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ملایشیا کےوزیراعظم انوربن ابراہیم 2 سے4 اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دورےکےدوران متعدد معاہدوں پر دستخط کئےجائیں گے،۔
جبکہ انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملایشیا کےوزیراعظم انوربن ابراہیم کیساتھ باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پربات ہوگی۔
ملاقاتوں میں مسلم امہ کودرپیش مسائل اورفلسطین پرمشاورت بھی ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں