ملتان میں انسانی سمگلنگ کا انکشاف، 4 ملزمان گرفتار، مزید چھاپے جاری
ملتان سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ملتان میں ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے ملتان زون نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں تصدق حسین، محمد شریف، محمد طارق اور مدثر اصغر شامل ہیں۔
ملزم تصدق حسین نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ملزم مدثر اصغر نے شہری کو سائپرس بھجوانے کے نام 12 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کئے۔
ملزمان کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کی جانب سے منسوخ کی گئی ۔
جس پر ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں