ملتان کےشہیدنذیرکےیتیم بچوں کی ماں بھی 2سال پہلےفوت ہو چکی

نذیر ہماری کمپنی کے ٹرکوں کیلئے ڈرائیوری کرتا تھا:گڈزکمپنی مالک

ملتان(بیٹھک سپیشل/محمد ندیم قیصر)سانحہ موسیٰ خیل میں اپنے استاد ڈرائیور ملک خدا بخش کے ہمراہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہیدملتان کا 42 سالہ محمد نذیر پارٹ ٹائم گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی میں ڈرائیوری کیا کرتا تھا۔ دو سال قبل محمد نذیر کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ ملتان کے معروف علاقہ ناگ شاہ کی قریبی بستی کائیاں پور کے رہائشی محمد نذیر نے 13 سالہ بیٹی اور 11سالہ بیٹا سوگوار چھوڑا ہے، ایم شیخ عالم گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک شیخ کامران نے’’ بیٹھک‘‘ نیوز کو بتایا کہ محمد نذیر ناگ شاہ کے قریب کائیاں پور میں اپنے بھائیوں کے بھینس بھانے پر بھی روزی روٹی کمایا کرتا تھا اور جب بھی اس کا موڈ بنتا تو وہ ہمارے کمپنی کے ٹرکوں کی ڈرائیوری کیلئے آجایا کرتا تھا۔ المناک وقوعہ کی شب کو وہ ملک خدابخش کے ساتھ آموں کا ٹرک لے کر کوئٹہ کے سفر پر ہنستا کھیلتا ہوا روانہ ہوا لیکن منزل پر پہنچنے سے پہلے کی وہ زندگی کی آخری منزل پر پہنچ گیا ۔ ملک خدا بخش اور محمد نذیر کی دہشت گردی میں شہادت کی کلیجہ چیر دینے والی المناک اطلاع ایک ٹرک ڈرائیور عزیز کی ٹیلیفون کال کے ذریعے ملی ۔ ملک عزیز نے سانحہ کے گھنٹوں کے بعد کوئٹہ جاتے ہوئے وحشیانہ فائرنگ والے مقام پر ہماری گڈز کمپنی کے ٹرک ایل پی پی 7165کی شناخت کی جسے دہشتگردوں نے نذر آتش کردیا تھا۔ پھر عبدالعزیز نےقریبی ہسپتال پہنچ کر ملک خدا بخش اور محمد نذیر کی فائرنگ سے چھلنی ڈید باڈیز کی پہچان کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں