“ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں ضمانت درخواست پر عدالت کا فیصلہ: مسترد”
ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی ۔
جبکہ منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔
سیشن عدالت کے جج نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا ۔
تاہم اب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیش نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
، پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں