مولانا فضل الرحمان کا بیان: ملک میں الیکشن نہیں ہوئے، آئین پر عمل ضروری ہے
ملک میں الیکشن نہیں ہوئے،دھاندلی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا کچھ مسودہ میرے سامنے ہے۔
میں مسودے کو ٹھیک نہیں سمجھتا، ملک میں الیکشن نہیں ہوئے۔
دھاندلی ہوئی، اسٹیبلشمنٹ کی اسمبلی بیٹھی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی استحکام ہے نہ ہی معاشی مستحکم ہیں،۔
دوست ممالک کو پاکستان کی اکانومی پر تشویش ہے،دوست ممالک سوچ رہے ہیں کہ پاکستان کو کیسے بچائیں۔
ہمارا آئین، پارلیمنٹ اور ادارے محفوظ نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرادارے کی کوشش ہے دوسرے ادارے کے معاملات میں مداخلت کرے۔
ہم فوج، عدلیہ، پارلیمنٹ کو اپنے دائرہ کار تک محدود رکھنا چاہتےہیں۔
ہمارا ایک ایک ادارہ کمزوری کی طرف جا رہا ہے۔
آئین پر عمل نہیں ہو گا تو ہم عدم استحکام کا شکار رہیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں