“ڈاکٹر یاسمین راشد: ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے”

“ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا: ملک میں عملی طور پر مارشل لا نافذ ہے”

ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے، یاسمین راشد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے۔
جب کہ لوگ عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور کل سب کو پتہ چل جائے گا۔
عوام کس کے ساتھ ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے جمہوریت کا جو لبادہ اوڑھا ہوا ہے وہ لبادہ جلد اتر جائے گا۔
جب ان سے بات کرو تو وہ کہتے ہیں اوپر والوں سے بات کرنی پڑے گی، اوپر والے کون ہیں ہم تو کسی اوپر والے کو نہیں جانتے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے خیال میں تو اوپر بس اللہ تعالیٰ ہے ،ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے۔
ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گیے،جن کا ہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں