سیاسی منظرنامے پر کمزوریاں اور آئینی مسائل، مولانا فضل الرحمان کی تشویش
سیاسی اور معاشی نقطہ نظر سے ملک میں کمزوریاں ہیں، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے جو بات چیت ہونی تھی وہ ہو چکی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر جگہ کمزوریاں ہیں، سیاسی اور معاشی نقطہ نظر سے ملک میں کمزوریاں ہیں۔
ابھی بھی اطمینان کا ماحول نہیں پایا جاتا اور ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اب توایک نیا مسئلہ سامنے ہے ، آئین کا مسئلہ ہے۔
آئینی ترمیم کے بارے میں ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین کے مطابق چلنا چاہیے۔
ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہو گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کارکن کی گرفتاری کے حق میں نہیں، یہ چیزیں غیر جمہوری عمل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں