“ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ”

“ملک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ؛ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں”

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال ، اپر دیر، مالاکنڈ، میں زلزلہ کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے۔
سوات،مینگورہ اور شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 151کلومیٹرتھی،۔
زلزلے کا مرکزہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔
تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں