بلاول بھٹو کی یقین دہانی: مولانا فضل الرحمان کو ایک پیج پر لانے کی کوششیں
مولانا فضل الرحمان کو جلد ایک پیج پر لے آئیں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو جلد ایک پیج پر لے آئیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسا اتفاق رائے چاہتے ہیں۔
کہ آئینی ترامیم پر سب راضی ہوں،اتفاق رائے بنانے کیلئے دوسروں کے مؤقف کو سننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کچا مسودہ تھا۔ مولانا فضل الرحمان کو جلد منالیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔
تمام صدور اور وزرائے اعظم کی تقاریر نکال کر دکھیں سب نے عدالتی اصلاحات کی بات کی ہوئی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ترامیم پر اعتراض غلط ہے۔
آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں