“مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شمولیت کی دعوت پر فوری جواب نہیں دیا: وزیراعظم شہباز شریف”
مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی دعوت
وزیراعظم شہبازشریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سے عدالتی اصلاحات کا آئینی ترمیمی بل منظور کرانے میں تعاون کی بھی درخواست کیں۔
تاہم مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو ان کی پیشکش کا کوئی فوری جواب نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے عدالتی اصلاحات بل کا مسودہ اور غور کے لیے وقت مانگ لیا۔
، حکومت کا آئینی ترمیمی بل آج پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
تاہم مولانا فضل الرحمان کا گرین سگنل ملنے کی صورت میں آئینی ترمیمی بل کل تک مؤخر ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس خلاف معمول آج چھٹی کے روز بھی ہو رہے ہیں۔
عدالتی اصلاحات سے متعلق مجوزہ آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں سے کسی کے بھی ایجنڈے میں شامل نہیں۔
البتہ اسے ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں