“مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم درست نہیں ہوگی: رانا ثنا اللہ”

“رانا ثنا اللہ: مولانا فضل الرحمان کے بغیر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا مناسب نہیں”

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے ارکان پورے کر بھی لے تو یہ درست نہ ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت قانون میں جو ترامیم کرنے جا رہی ہے اس میں مولانا کو ضرور آن بورڈ لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان رہائش گاہ پہنچا تھا۔
، پی پی پی وفد نے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو اپنی ترامیم لانے کی تجویز دی تھی۔
اس سے پہلے دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچا تھا۔
ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے، پارلیمان میں اشتراک اور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر مشاورت ہوئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں