“مہنگائی کا پارہ مسلسل چوتھے ہفتے میں گراوٹ کا شکار: رپورٹ”

“مہنگائی میں گراوٹ کا تسلسل: چوتھے ہفتے میں 0.15 فیصد کمی رپورٹ”

مہنگائی کا پارہ مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراوٹ کا شکار
ملک میں مہنگائی کا پارہ مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراوٹ کا شکار ہے۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0 اعشاریہ 15 فیصد کی کمی ہوئی ۔
جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا سالانہ مجموعی پارہ 14 اعشاریہ 07 فیصد پر آگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 5 روپے 58 پیسے مہنگے ہوگئے جبکہ لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
گزشتہ ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 27 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا ۔
جبکہ ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 1 روپے 65 پیسے مہنگے ہوئے۔
آلو، چاول، تازہ دودھ، کیلے، بیف نمک ، گڑ بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 3 پیسے سستے ہوئے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 6 روپے 73 پیسے سستا ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں