“حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ”

“حکومت کی نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کی منصوبہ بندی”

حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اور تمام افراد کو معیشت میں نقد لین دین کو بینکنگ چینلز کے ذریعے ٹرانزیکشن کا پابند بنایا جائے گا۔
مشاورتی اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے تمام اہم صنعتوں کے نمائندوں سے کہا کہ ہم لازمی طور پر نان فائلرز کے تصور سے نکلنا ہوگا ۔
اور اس کو ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نان فائلنگ دھوکا دہی کا ایک طریقہ ہے جو مقامی طور پر قائم کیا گیا ہے۔
مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر ایڈیشنل ڈیٹا کی مدد سے لوگوں کے مالیاتی لین دین کا جائزہ لے گا۔
رجسٹرار کے دفتر میں جائیداد کی لین دین کی دو کیٹگریز ہوں گی، اہل اور نااہل۔
ایف بی آر نے اہم صنعتوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو ٹرانسفارمیشن پلان پر بریفنگ کے لیے مدعو کیا۔
جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز اور ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے ممبر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے بھی شرکت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں