“انسداد منشیات کیس: نتاشا کی ضمانت کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی”
نتاشا کی انسداد منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی انسداد منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کار ساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کی جانب سے منشیات کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت سماعت کی۔
سٹی کورٹ نے منشیات کیس میں ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کی، ملزمہ کے خلاف پولیس کی جانب سے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب عدالت نے کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ کی انسداد منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ سرکاری وکیل کے مطابق کیمیکل ایگزامنر کی رپورٹ کی بنیاد پر امتناع منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزمہ کے وکیل امتناع منشیات ایکٹ کے سیکشن 11 سے متعلق عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ امتناع منشیات ایکٹ کا اطلاق صرف شراب نوشی کی حد تک نہیں بلکہ اس کا دیگر اشیا کے استعمال پر بھی اطلاق ہوتا ہے۔
، وکیل صفائی نے کیمیکل رپورٹ کی شفافیت سے متعلق سوال اٹھائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں