“چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا: نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل پاس ہوگا”
نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہوں گے تو آئینی ترمیم کا بل منظور ہوگا۔
کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کے لیے سوچنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ فکر کی ضرورت نہیں، نمبرز پورے ہوں گے، تو بل پیش کریں گے اور ترمیم پاس ہوگی۔
موجودہ حالات کا حل انتخابات نہیں ہیں، اس سے اور مسائل پیدا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے میرے او پر کیس بنایا آج ہم 2 ووٹ یہاں پر موجود ہیں اگر ہم جائیں گے تو وہ پاس ہوجائے گا۔
ہم نے دل بڑا رکھا ہوا ہے اور آج ہم ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں تو اس لیے ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کا سوچنا ہے۔
گورنر راج کے حوالے سے سوال پر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ گورنر راج کے حق میں نہیں ہیں،۔
تو یہ اس وقت کے تقاضوں کے مطابق ہوگا کہ کیا فیصلہ ہوتا ہے اور یہ چیئرمین سینیٹ کا نہیں حکومت کا کام ہے کہ وہ اس کا فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اگر عوام مطمئن ہے تو ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں