نیا عدالتی سال شروع – سپریم کورٹ کی اہم سماعتیں

نیا عدالتی سال شروع – چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل کا خطاب

موسم گرما کی تعطیلات ختم، نیا عدالتی سال آج سے شروع ہو رہا ہے۔
موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ آج سے معمول کی عدالتی سرگرمیاں شروع کردے گی۔
آج کے دن کا آغاز تقریب سے ہوگا جس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان خطاب کریں گے۔
سپریم کورٹ میں آئندہ دنوں کے دوران کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔،
مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوگا تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی ہوگی۔
پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تعیناتی کا تنازعہ بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہوگا۔
علاوہ ازیں ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں بھی آنے والے دنوں میں مقررکی جائیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں