“عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم نے توشہ خانہ 2 کیس کو ختم کر دیا ہے”
توشہ خانہ 2 کیس عمران خان کے نیب ترمیمی فیصلے کے ساتھ ختم
عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کی بحالی کے فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے توشہ خانہ 2 کیس ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو این آر او ٹو مبارک ہو، مجھے اس فیصلے پر خوش ہونا چاہیے۔
، 190 ملین پاؤنڈز کا کیس بھی تکمیل کے قریب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیب آرڈیننس کے خلاف اس لیے گئے کہ یہ کیسز ہم نے نہیں بنائے تھے۔
شہباز شریف کے تمام کیسز پرانے تھے، صرف مقصود چپڑاسی کا شوگر اسکینڈل کیس ہمارے دور میں بنا۔
عوامی نمائندے قانون پاس کر کے اپنے کرپشن کیس ختم کر رہے ہیں، عوامی نمائندوں کا کام قوم کے پیسے کا تحفظ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کے ذریعے وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔
اس قانون سے چوری کے راستے کھول دیے گئے ہیں، اڈیالہ جیل میں 7 ہزار قیدی ہیں۔
اس قانون سے ان میں سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
نیب ترامیم سے اربوں کی چوری کرنے والوں کا فائدہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں