نیپرا کا بریک ڈاؤن کے بعد آئی پی پیز پر شوکاز نوٹس
نیپرا نے بجلی کی فراہمی میں ناکامی پر تین آئی پی پیز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تین خودمختار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو گزشتہ سال جنوری میں ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی بحال نہ کرنے میں ناکامی پر شوکاز نوٹس جاری کرکے باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کردی۔
یہ پیشرفت تین پاور پروجیکٹس کی تفصیلی تحقیقات کے بعد سامنے آئی۔
جو اپنے جنریٹنگ یونٹس کو مقررہ معاہدے کی ٹائم لائن کے اندر نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے میں ناکام رہے۔
جن میں 1,320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پروجیکٹ (چین کے ہوانینگ شانڈونگ روئی کے ذریعے چلایا جاتا ہے)۔
خانیوال میں 450 میگاواٹ کا روش پاور پلانٹ اور 134 میگاواٹ صبا پاور پروجیکٹ شامل ہے۔
تینوں منصوبوں کے اسپانسرز کو وضاحتیں جمع کرنے کا موقع دیا گیا ۔
جن کا پاور پلانٹس اور نیشنل گرڈ اور فنانشل سسٹم آپریٹرز (نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) دونوں کے دستیاب ڈیٹا اور دیگر دستاویزی شواہد کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔
تحقیقاتی کمیٹی کے نتائج کی بنیاد پر ریگولیٹر نے جرمانے کے نفاذ کے لیے شوکاز نوٹس کے ذریعے پلانٹس کو باضابطہ طور پر ذمہ دار ٹھہرانے کا فیصلہ کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں