اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی شرکت
وزيراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
وزيراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے۔
وزيراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے جبکہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف دوست ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، عالمی بینک کے صدر اورعالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی 28 ستمبر کو براستہ لندن وطن واپسی متوقع ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں