“وزیراعظم کا جلد پیش ہونے والا اقتصادی منصوبہ: احسن اقبال کا بیان”

  1. “وزیراعظم کا اقتصادی منصوبہ: حکومت کا پانچ سالہ پلان حتمی مراحل میں”

وزیراعظم جلد ہی ملک کے سامنے اقتصادی منصوبہ پیش کریں گے۔ احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے پانچ سالہ پلان کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
اور وزیراعظم جلد معاشی منصوبہ ملک کے سامنے پیش کریں گے۔
لاہور میں آئی سی ایم اے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیروں کے بھی بجلی کے بل زیادہ ہیں۔
اس وقت عوام کے مسائل سب کے مسائل ہیں، کیا ان مسائل کی وجہ سے ہمیں پاکستان کے مستقبل سے مایوس ہونا چاہیے؟
یا ان مسائل کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حل کریں ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں انفارمیشن کے ذریعے جنگیں لڑی جاتی ہیں۔
اور سائیکلوجیکل وار کے ذریعے نفرت کو پھیلا کر معاشرے کو تباہ کیا جاتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بہترین ہوگئی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ ملک میں اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں