“وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں سکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم: کیا تبدیل ہوگا؟”

“مریم نواز کی ہدایت: سکول بلڈنگز کی چیکنگ اور خستہ حال عمارتوں کی سیلنگ”

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں سکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں سکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔
،ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز اور سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے اورسکولوں کی صفائی کی صورتحال کی چیکنگ کی ہدایت کی۔
جبکہ ارکان اسمبلی کی تجاویز پر مظفر گڑھ کے مرکزی روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ کے مرکزی علاقوں میں تجاوزات اور ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کیا اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر مہم شروع کرنے کا حکم دیا۔
مریم نواز نے لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے بارے میں عوامی شکایات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں کرپٹ عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔
مظفر گڑھ میں نو گو ایریا ختم ہونا قابل اطمینان ہے، اسے بحال رکھا جائے۔
سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ڈائلسز کی سہولت کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں