ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی: عدالت میں سماعت کا آغاز

ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے معاملے پر عدالت میں کارروائی

ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی ‘ عدالت میں سماعت کا آغاز
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر امریکا میں ممکنہ پابندی کے خلاف ٹک ٹاک اور امریکی حکومت کے درمیان عدالتی جنگ کا آغاز ہوگیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹک ٹاک اور امریکی حکومت کے درمیان قانونی جنگ کی پہلی سماعت 16 ستمبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ضلع کولمبیا کی ٹرائل کورٹ میں ہوا۔
کیس کی پہلی سماعت دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ٹک ٹاک کے وکیل سمیت امریکی حکومت کے وکیل نے بھی دلائل دیے۔
ٹک ٹاک کے وکیل Andrew Pincus نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک امریکی قومی سلامتی کے لیے کسی طرح بھی خطرہ نہیں۔
بلکہ اس پر پابندی امریکا کے 17 کروڑ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے،۔
ایپ کے امریکا میں 17 کروڑ صارفین ہے اور معلومات تک رسائی ان کا حق ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں