“پارلیمنٹ کا فورم چھوڑنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے: بیرسٹر گوہر کا بیان”

“چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا فورم چھوڑنا مسائل کا حل نہیں ہے”

پارلیمنٹ کا فورم چھوڑنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا فورم چھوڑنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں اپوزیشن اور حکومتی وفد کی ملاقات میں بلوچستان پر خصوصی مشترکہ اجلاس بلانے اور ان کیمرا اجلاس پر بھی غور ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی سب کو عزیز ہے، سب کو چاہیے کہ ایسے حالات میں سیاست نہ کریں۔
اختر مینگل کا استعفیٰ جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے، پارلیمنٹ کا فورم چھوڑنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
دوسری جانب اسد قیصر نے کہا کہ حکومت مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے تاریخ کا تعین کررہی ہے، ۔
ہماری خواہش ہے کہ مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم خود آئیں اور بلوچستان پر پالیسی بیان دیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو اس پارلیمنٹ سے بہت توقعات ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے ذریعے ہم آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی غور کررہے ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا کو تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا ٹاسک دیا ہے،۔
مولانا فضل الرحمان کی اپنی پارٹی اپنی سیاست ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں